يورپ نے خدا پر ايمان اور تعليمات دين سے دوری اختيار كرلی ہے

IQNA

آيت اللہ جنتی :

يورپ نے خدا پر ايمان اور تعليمات دين سے دوری اختيار كرلی ہے

شورای نگہبان كے سيكرٹری نے اتحاد بين المجالس كمیٹی سے ملاقات میں فرمايا كہ خدا پر ايمان ركھنا ہی انسان كو ظلم اور بدبختی سے نجات دے سكتا ہے
سياسی گروپ:شورای نگہبان كے سيكرٹری نے اتحاد بين المجالس كی كمیٹی سے ملاقات میں فرمايا كہ خدا پر ايمان ركھنا ہی انسان كو ظلم اور بدبختی سے نجات دے سكتا ہے ليكن افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ يورپ نے اعتقاد خدا ،آﺋين الہی اور تعليمات سے دوری اختيار كرلی ہے –
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے شورای نگہبان كے دفتر سے نقل كيا ہے كہ اتحاد بين المجالس كی كمیٹی نے آيت اللہ جنتی سے ملاقات كی كہ جس میں انہوں نے اتحاد بين المجالس كمیٹی كو سراہا اور زور ديا كہ یہ كمیٹی بين الاقوامی مسايل كے حل اور صلح و عدالت كی بنا پر كیے گۓ اقدامات كی حمايت كرے-
انہوں نے اتحاد بين المجالس كمیٹی كے سربراہ كومخاطب كر كے كہا كہ آپ كا ايران كا دورہ ايام ميلاد حضرت مہدی (عج) میں واقع ہوا ہے كہ جو عدالت پر مبنی حكومت جہانی برپا كریں گے اور ظلم كو نيست و نابود كریں گے ،وہ ايسی شخضيت ہیں كہ جن كی بشارت تمام اديان آسمانی میں موجود ہے تمام مسلمان انہیں مہدی (عج)كے نام سے جانتے ہیں –اور شيعہ یہ اعتقاد ركھتے ہیں وہ زندہ اور غاﺋب ہیں اور خدا كے حكم سے ظہور كریں گے اور انسانيت كو ظلم و بربريت سے نجات دلاﺋیں گے-
انہوں نے ايران كے ایٹمی پروگرام كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے تمام حكومتی اداروں نے كئ بار كہا ہے كہ ایٹمی توانايی سے مستفيد ہونا ہمارا مسلمہ حق ہے اور ہر وہ چيز جو ہماری عوام كے نفع میں ہوگی كہ من جملہ ایٹمی توانايی بھی ہے ہم اس سے بھرپور استفادہ كریں گے ،
آيت اللہ جنتی نے مزيد كہا كہ پوری قوم اور حكومت ایٹمی توانايی كے مسألے پر متفق ہیں اور اپنے اس مسلمہ حق سے كبھی دستبردار نہیں ہونگے
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسألے كا حل باہمی مذاكرات ہیں اور اگر مغربی دنيا اپنی ناحق اور غير قانونی پاليسی ہم پر تحميل كرنے كی كوشش كرے تو اسلامی جمہوریہ ايران ا س كو كسی صورت قبول نہیں كريگا-
آيت اللہ جنتی نے صیہونيوں كی فلسطين و لبنان میں كی جانی والی جنايات اور عراق میں بے گناہ افراد كا بے رحمانہ قتل كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ بين الاقوامی كميونٹی سے اس ظلم و بربريت كو جلد روكنے كا مطالبہ كيا-
انہوں نے مزيد كہا كہ خدا پر اعتقاد ہی انسانيت كو ظلم و ناانصافی سے نجات دلا سكتا ہے ليكن افسوس ہے كہ يورپ خدا پر اعتقاد ،آﺋين الہی اور تعليمات دين سے دور ہوچكا ہے –
٫٫پيرفرڈينانڈو كازينی٬٬ اتحاد بين المجالس كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران اس خطے میں صلح و ثبات كی خاطر بہت اہم كردار ادا سكتا ہے اور انہوں نے مزيد كہا كہ صرف مذاكرات ہی اس ایٹمی توانايی والے بحران كا راہ حل ہے اور اتحاد بين المجالس كمیٹی اس مسألے كو مذاكرات كے ذريعے حل كرنے كےلیے اپنا بھرپور كردار ادا كرے گی ،اور انہوں نے مزيد كہا كہ میں آپ كے صدر مملكت سے ان كے اس نقطہ نظر سے اتفاق ركھتا ہوں كہ اقوام متحدہ كے اندر اصلاح ہونی چاہیے –اور كہا كہ یہ اتحاد بين المجالس كمیٹی مختلف بين الاقوامی پارليمنٹز كے باہمی ارتباط كے لیے ايك مناسب ادارہ ہے -