۔
صدر احمدی نژاد نے آج تہران میں عراقی وزير اعظم نوری المالكی كے ساتھ مشتركہ پريس كانفرنس میں كہاكہ ايران و عراق كے تعلقات ديرينہ اور تاريخی ہیں انہوں نے كہاعراق كی پيشرفت ،آزادی ،اور خوشحالی ايران كی پيشرفت و خوشحالی ہے ۔
انہوں نے عراقی حكومت كی خود مختاری اوراقتدار اعلیٰ پر تاكيد كرتے اس كی حمايت كوضروری قرار ديا اور كہا ايران و عراق نے تجارت ،انرجی ، نقل وحمل كے ميدانوں میں تعاون كے كئی معاہدے كئے ہیں ۔صدر احمدی نژاد نے اميد ظاہركی كہ ان معاہدوں پر جلد از جلد عمل كيا جائے گا ۔
عراقی وزير اعظم نےبھی اس پريس كانفرنس میں كہا كہ دونوں ملكوں نے اقتصادی ، سياسی اور علمی ميدانوں میں مختلف معاہدے كئے ہیں اورہمیں اميد ہے كہ ان پر جلد از جلد عمل درآمد ہوگا ۔انہوں نے اميد ظاہر كی كہ دونوں ملكوں كے تعلقات میں مزيد فروغ آئے گا