ا
۔چينی ریڈيو كی عالمی سروس نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ امريكہ ، فرانس ، برطانیہ ، چين ، روس اور جرمنی كے درميان ايران كے ایٹمی معاملے كو لے كر اختلافات بدستور باقی ہیں ۔ برلين میں پانچ جمع ايك گروپ كے گذشتہ اجلاس میں امريكی دباؤ كے باوجود اس گروپ كے بعض نمائندوں كا كہنا ہے كہ ايران كے ایٹمی معاملے پر مثبت اور تعميری رویّہ اپنائے جانے كی ضرورت ہےاور ايران كے ساتھ مذاكرات كا دروازہ كھلا ہے ۔چينی ریڈيو كی عالمی سروس كی رپورٹ كے مطابق اگرچہ امريكہ نے اس گروپ كے ديگر ملكوں پر دباؤ ڈالنے كی كوشش كی ليكن ايران پر پابندی لگانے پر مبنی امريكی مطالبہ پر ديگر اراكين راضی نہیں ہوئے ۔