حزب اللہ كے خلاف جنگ میں صیہونی فوج كے سينكڑوں فوجی ہلاك اور زخمی ہوئے ہیں ۔
موصولہ اطلاعات كے مطابق صیہونی فوج كے ترجمان نے كہاہے كہ جنرل اوڈی ایڈم نے لبنان پر جارحيت میں كليدی كردار ادا كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ لبنان پر جارحيت كی وجہ سے صیہونی فوج پرشديد تنقيد ہورہی ہے اورصیہونی وزير اعظم ایہود اولمرٹ ، وزير جنگ اور چيف آف آرمی اسٹاف كے بر طرف كئے جانے كے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے ۔(13 ستمبر 2006)