موصولہ اطلاعات كے مطابق جاپان كے وزير تجارت نے كہا ہے كہ امريكہ ، جاپان پر دباؤ ڈال رہا ہے كہ آزادگان آئيل فيلڈ كو تيار كرنے میں ايران كے ساتھ تعاون ختم كرے ليكن ٹوكيو امريكہ كے دباؤ میں نہیں آئے گا ۔
جاپانی وزير تجارت نے كہا كہ جاپان ، عالمی برادری كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا اورايران ،جاپان كو انرجی كے ذخائير فراہم كرنے میں كليدی كردار كا حامل ہے ۔
قابل ذكر ہے ايران اور جاپان نے 2004 میں آزادگان آئيل فيلڈ سے استفادہ كرنے كے سلسلے میں دو ارب ڈالر كا معاہدہ كيا تھا ۔)