امريكہ ،ايران كے ایٹمی معاملے كے سلسلے میں الگ تھلگ ہوگيا ہے ۔ آئی اے ای اے میں نمائندۂ ايران

IQNA

امريكہ ،ايران كے ایٹمی معاملے كے سلسلے میں الگ تھلگ ہوگيا ہے ۔ آئی اے ای اے میں نمائندۂ ايران

آئی اے ای اے میں ايران كے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے آئی اے ای اے كے بورڈ آف گورنرز كے آج كے اجلاس میں ايك بيان بڑھ كر امريكی نمائندے كا ٹھوس جواب ديا ہے
۔

علی اصغر سلطانیہ نے ان ملكوں بالخصوص ناوابستہ تحريك كے ملكوں كا شكریہ ادا كيا جنہوں نے ايران كی حمايت كی اور ايران كے ایٹمی معاملے كے پرامن راہ حل اور آئی اے ای اے میں واپس بھيجے جانے كا مطالبہ كيا ہے ۔

انہوں نے كہا كہ ايران كے ایٹمی معاملے پر تشويش لاحق ہونا حيرت كی بات نہیں ہے كيونكہ امريكہ اس سلسلے میں الگ تھلگ ہوگيا ہے ۔

قابل ذكر ہے كہ امريكی نمائندے نے گذشتہ روز علی لاريجانی اور سولانا كے مذاكرات كے موقع پرماحول كو بگاڑنے كے لئے ايران كے خلاف الزامات كی تكرار كی تھی ، سلطانیہ نے امريكی الزامات كو بے بنياد قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران امتيازی پاليسيوں كا شكار ہوا ہے ۔

علی اصغر سلطانیہ نے كہا دنيا كو جان لينا چاہئے كہ امريكہ پابنديوں كو ايك طرح كی ڈپلوميسی سمجھتا ہے جس طرح سے كہ واشنگٹن نے عراق پر قبضے كو بھی ڈپلوميسی قرارديا تھا ۔