پی ٹی آئی كی رپورٹ كے مطابق رياست جھاركھنڈ میں قومی جمہوری اتحاد كی حكومت گر گئی ہے اور وزير اعلیٰ ارجن منڈا نے استعفی دے ديا ہے ۔
چار اسمبلی اراكين نے ارجن منڈا كی حمايت سے ہاتھ كھينچ ليا تھا جس كے بعد انہوں نے استعفی دے ديا ۔
جھاركھنڈ میں NDA كی حكومت كے خاتمے كے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی كی حمايت يافتہ حكومتیں اب صرف چھ رياستوں میں قائم ہیں ۔