اسلام كے علمی استدلال كے سامنے كفار كی عاجزی ،انكی ذلت كا سبب بنی ہے .

IQNA

آيت اللہ ميرزا جواد تبريزی :

اسلام كے علمی استدلال كے سامنے كفار كی عاجزی ،انكی ذلت كا سبب بنی ہے .

سياسی گروپ: آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی نے كہا كہ كفار اسلام كے علمی اور عقلی استدلال كا جواب دينے سے عاجز ہیں لہذا سماجی افكار كو منحرف كرنے كے لیے مختلف حربے استعمال كرتے ہیں۔

ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی نے پوپ بينڈكٹ كے بيان كو رد كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام رحمت ،آزادی اور سعادت بشر كا دين ہے –
انہوں نے تمام مسلمانوں كو اتحاد و يكجہتی كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ اس شيطانی اقدام كی مذمت كریں اور ان سے اپنی نفرت اور بيزاری كا اعلان كریں۔