لبنان كے مسائل پراٹلی كے موقف كی قدردانی

IQNA

لبنان كے مسائل پراٹلی كے موقف كی قدردانی

اسلامی جمہوریۂ ايران كے وزيرخارجہ منوچہرمتكی نے اقوام متحدہ میں اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات میں لبنان پر صیہونی حكومت كے حملوں كو روكنے اور جنگ بندی قائم ركھنے میں اٹلی كی كوششوں كو مثبت قرارديا ہے-

،منوچہرمتكی نے كہا كہ لبنان كے داخلی مسائل كے بارے میں كسی طرح كا نظریہ مسلط كرنا اس ملك میں مداخلت كرنا ہے اور لبنان كی حكومت و ملت كے فيصلہ كا احترام كيا جانا چاہیے ۔

اس ملاقات میں اطالوی وزير خارجہ ماسيمو دالما علاقائی مسائل كے سلسلے میں ايران كے موثر اور تعميری كردار كو سراہتے ہوئے عالمی مسائل كے بارے میں خودسرانہ اور يكطرفہ پاليسيوں كو غلط قرارديا ،دونوں رہنماؤں نے ايران كے ایٹمی معاملے كے سلسلے میں جاری مذاكرات كو مثبت قرارديتے ہوئے ان كے جاری رہنے پر تاكيد كی ۔

قابل ذكر ہے منوچہرمتكی نے اقوام متحدہ میں برطانوی وزيرخارجہ ميرگرٹ بيكٹ سے بھی ملاقات كی اور كہا كہ ايران میں عام طور سے یہ تاثر پايا جاتاہےكہ برطانوی حكومت نے امريكہ كے ساتھ مل كر ايران كے پرامن ایٹمی سرگرميوں كے خلاف منفی موقف اپنايا ہے اور اس سلسلے میں پيش كئے جانے والی مثبت تجويزوں كی راہ میں ركاوٹیں كھڑی كی ہیں ۔