ہرگز كسی سے مرعوب نہیں ہونگے، نيويارك میں احمدی نژاد كی پريس كانفرنس

IQNA

صدر مملكت جناب ڈاكٹر احمدی نژاد

ہرگز كسی سے مرعوب نہیں ہونگے، نيويارك میں احمدی نژاد كی پريس كانفرنس

صدر مملكت جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ايران زور زبردستی كا قائل نہیں ہے اور ہرگز كسی كے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
یہ بات انہوں نے نيويارك میں اقوام متحدہ كے صدر دفتر میں ايك پريس كانفرنس میں كہی۔ ڈاكٹر احمدی نژاد نے پر ہجوم كانفرنس میں جس میں دوسو نامہ نگار موجود تھے ايران كے ایٹمی پروگرام كے پرامن ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ ايران كے ایٹمی پروگرام كی مخالفت سياسی وجوہات كی بنا پر كررہا ہے اور اس كا كوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس حكومت كو جس كے پاس ایٹمی ہتھياروں كا انبار ہے اور اس نے ديگر قوموں كے خلاف ایٹم بم استعمال كئے ہیں اور آج بھی قوموں كے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے ايران كی ایٹمی تحقيقاٹ سے كيوں تشويش ہے؟

صدر مملكت جناب احمدی نژاد نے اس بات كا ذكر كرتے ہوئے كہ امريكہ ایٹم بم سے خوف زدہ نہیں ہے

بلكہ وہ ملت ايران كی ترقی و پيش رفت سے خوف زدہ ہے كہا كہ امريكہ بتائے كہ اس نے ایٹمی توانائی كی بين الاقوامی ايجنسی آئی اے ای اے كی ركنيت كے دوران اپنے ہتھيار تلف كرنے كے لئے كونسے اقدامات كئے ہیں؟

انہوں نے كہا كہ ہماری ایٹمی سرگرمياں اين پی ٹی معاہدے كے اصولوں اور قانون كے مطابق ہیں۔

http://urdu.irib.ir/sep4.htm#1