ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمدی ری شہری نے كل صبح نۓ تعليمی سال كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كيا یہ تقريب آستانہ شاہ عبد العظيم شہر ری كے دينی مدرسہ میں منعقد ہوئ –انہوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ طلاب اور اساتذہ ايك دوسرے كے حقوق كا احترام كریں اور تعليمی اخلاق یہ ہے كہ شاگرد كے ساتھ اچھے اخلاق اور شفقت و محبت سے پيش آيا جاۓ –خداوند ايسے استاد كو جو تعليمی آداب كی پاسداری -اور حسن سلوك كرتا ہے تو خداوند عالم اس كے علم میں اضافہ كرديتا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اس دينی مدرسہ كو یہ امتياز حاصل ہے كہ یہ آستانہ شاہ عبد العظيم كے ساۓ میں ہے لہذا آپ طلاب یہاں سے روحانی فيض بھی كسب كرسكتے ہیں-