صدر احمدی نژاد نے كہا كہ آج كے انسان كی مشكلات كا سبب غير صالح اور غير مومن افراد ہیں۔ انہوں نے كہا كہ غيرمومن افراد نے عالمی سطح پر علمی ،سياسی اور ثقافتی ميدانوں میں بہت سی ذمہ دارياں سنبھال ركھی ہیں اور یہی دنيا كی مشكلات كا سبب ہے ۔
صدر احمدی نژاد نے كہا كہ بے ايمان و غير صالح علماء و دانشور افراد جنگ و غارت گری اور انسانوں كے حقوق ضائع كرنے كے علاوہ كچھ نہیں سوچتے ۔انہوں نے كہا كہ دنيا مغربی اورمشرقی نظاموں سے تھك چكی ہے اور نظام الہی كی خواہاں ہے اسی وجہ سے دنيا كی توجہ ايران پر ہے