۔
علّامہ ساجد علی نقوی نے كہا كہ جارج بش اور جنرل پرويز مشرف كی ملاقات میں ظاہر ہوگيا كہ پاكستان میں سارے كام امريكی پاليسيوں كے مطابق انجام پاتے ہیں ،انہوں نے كہا كہ جنرل مشرف كی جانب سے صدر بش كو یہ اطمينان دلانا كہ انتخابات شفاف ہونگے ملت پاكستان كی توہين ہے ۔انہوں نے كہا كہ جنرل مشرف كو امريكی صدر كو اطمينان دينےسے پہلے اپنے عوام كو مطمئن كرنا چاہئے تھا كہ وہ وردی اتاردیں گے اور منصفانہ اور شفاف انتخابات كروائیں گے ۔انہوں نے كہا امريكہ صیہونی حكومت كی رياستی دہشت گردی كا حامی ہے اور صدر مشرف كوچاہئے تھا كہ وہ امريكہ سے مطالبہ كرتے كہ اسرائيل كو فلسطين و لبنان پر جارحيت سے روكیں ۔