تہران میں نماز جمعہ كے بعد مظاہرہ-

IQNA

تہران میں نماز جمعہ كے بعد مظاہرہ-

سياسی گروپ: تہران میں نماز جمعہ كے بعد لوگوں نے ايك عظيم مظاہرہ كيا جس میں نعرے لگاۓ جا رہے تھے كہ پوپ كا بيان منشأ اختلاف ہے ،دين اسلام آزاد لوگوں كا دين ہے جو ظلم و تشدد كے خلاف ہے-انہیں نعروں كے ساتھ مجمع ميدان انقلاب كی طرف پوپ كے بيان كی مذمت كرتا ہوا آگے بڑھتا رہا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی نے اس ہفتہ نماز جمعہ كے بعد لوگوں سے مظاہرے میں شركت كی اپيل كی تھی-مظاہرے كا آغاز نماز جمعہ كے بعد تہران يونيورسٹی سے ہوا جس كا سلسلہ ميدان انقلاب تك جاری رہا –مظاہرين نعرے لگا رہے تھے كہ اسلام دين رحمت ہے –اسلام آزاد لوگوں كا دين ہے اور آخر میں پوپ كے بيان كی مذمت كرتے ہوۓ اس سے معافی مانگنے كا مطالبہ كيا گيا-