ايران میں پہلی بار كلوننگ كے ذريعے بھیڑ كے بچے كی پيدائش ہوئی ہے ۔
اطلاعات كے مطابق گذشتہ رات آپريشن سے یہ بچہ پيدا ہوا ۔اس طرح ايران كے ايك علمی جہادی ادارے رويان كے سائنس دانوں نے ايك اور كاميابی حاصل كی ہے ۔اس كاميابی كے بعد ايران كے متعلقہ سائنس داں كلوننگ كے ذريعے بھیڑ كے دوسرے بچے كی پيدائش كےلئے كوشاں ہیں