سی آئی اے نے القاعدہ كے افراد كے عوض رقومات ادا كیں ، پرويز مشرف كا انكشاف

IQNA

سی آئی اے نے القاعدہ كے افراد كے عوض رقومات ادا كیں ، پرويز مشرف كا انكشاف

صدر پاكستان جنرل پرويز مشرف نے انكشاف كيا ہے كہ سی آئی اے نے القاعدہ كے مشتبہ دہشت گردوں كے بدلے كروڑوں ڈالر ديئے تھے ۔


نيويارك سے موصولہ رپورٹ كے مطابق انہوں نے یہ انكشاف اپنی كتاب " ان دی لائن آف فائر " میں كيا ہے ۔پرويز مشرف نے لكھا ہے كہ امريكی خفیہ ادارے سی آئی اے نے القاعدہ كے 350 سے زيادہ مشتبہ دہشت گردوں كو حوالے كرنے كے لئے پاكستان كو كروڑوں ڈالر ديئے تھے ۔رپورٹ كے مطابق پرويز مشرف نے یہ نہیں بتايا كہ مشتبہ دہشت گردوں كو امريكہ كے حوالے كرنے كے لئے كتنی رقم دی گئی ۔ انہوں نے اپنی كتاب میں لكھا ہے 11 ستمبر كے حملوں كے بعد امريكی مطالبات ان كے لئے غصے كا باعث تھے-