اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں امريكی صدر كی تقرير میں اسلامی جمہوریۂ ايران كی شركت ايران كی اصولی پاليسی كی بنياد پر تھی ۔محمّدعلی حسينی

IQNA

اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں امريكی صدر كی تقرير میں اسلامی جمہوریۂ ايران كی شركت ايران كی اصولی پاليسی كی بنياد پر تھی ۔محمّدعلی حسينی

اسلامی جمہوریۂ ايران كی وزارت خارجہ كے ترجمان جناب سيد محمّد علی حسينی نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے افتتاحی اجلاس میں كہ جس میں امريكی صدر نے ميزبان ملك كے سربراہ كی حيثيت سے تقرير كی ، اسلامی جمہوریۂ ايران كے وزير خارجہ كی شركت تمام عالمی اداروں میں سرگرم شركت پر مبنی اسلامی جمہوریۂ ايران كی اصولی پاليسی كی بنياد پر تھی ۔

سيد محمّد علی حسينی نے آج اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس میں امريكی صدر بش كی تقرير كے موقع پر اس اجلاس میں ايرانی وزير خارجہ منوچہر متكی كی شركت كے بارے میں مزيد كہا ہے كہ تہران صرف صیہونی حكام كی تقرير كے دوران كرسی خالی چھوڑنے كی پاليسی كا قائل ہے كيونكہ اسلامی جمہوریۂ ايران اس حكومت كو ناجائز جانتا ہے اوراس كو تسليم نہیں كرتاہے ۔