صدر مشرف نے امريكی ٹيلی ويژن پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر امريكہ ، پاكستان كے اندر اسامہ بن لادن كے خلاف فوجی كارروائی كرتا ہے تویہ پاكستان كے اقتدار اعلیٰ كی خلاف ورزی ہوگی انہوں نے كہا پاكستان كے پاس جديد ٹيكنالوجی اور طاقتور فوج ہے جواس صورتحال سے نمٹنے كی صلاحيت ركھتی ہے ۔
صدر مشرف نے ان رپورٹوں كو مضحكہ خيز قرار ديا كہ طالبان كے سربراہ ملاعمر كویٹہ میں روپوش ہیں انہوں نے كہا كہ طالبان بغاوت ، پاك افغان سرحد كے قريب افغانستان سے ہورہی ہے اور صدر كرزئی حقيقت سے چشم پوشی كررہے ہیں ۔