ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور تہران ریڈيو كے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيتہ اللہ العظمی خامنہ ای نے ايران میں علمی جنب و جوش میں مزيد تيزی اور سرعت لانے پر تاكيد فرمائی رھبر انقلاب اسلامی نے ايران كی علمی شخصيات اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ سے ملاقات میں فرمايا كے آئندہ پچاس برسوں میں علمی ميدان میں پہلے مقام پر پہنچنا ہمارا ہدف ہے۔ آپ نے فرمايا كے اس انتہائی اہم مقصد و ہدف تك پہنچنے كے لئے ضروری ہے كے قومی توانائی اور ايرانی استعداد پر يقين كریں، وسائل كے قدرتی استعداد سے صحيح استفادے كے لئے صحيح منصوبہ بندی كریں اور گذشتہ سات برسوں كے كامياب تجربوں سے درس حاصل كریں ۔
رھبر انقلاب اسلامی نے علمی شجاعت، تخليق، و ايجادات، مغرب كی علمی پشرفت پر تقليدی نگاہ سے گريز، ذاتی و قومی اعتماد بہ نفس اور سعی اور مہم كو اپنے فرائض كی انجام دہی كے لئے ايرانی اساتذہ كی خصوصيات بتايا اور فرمايا ملك كو مشكلات و مسائل كا اعلاج علمی ترقی و پشرفت میں ہے۔------------------