ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ثقافت و مذہبی امور كے وزير جناب صفار ہرندی نے تہران میں قرآن كی عالمی نماﺋش گاہ میں خادمين قرآن كی تجليل كرتے ہوۓ كہا كہ :ہمارے ملك كے ہر شعبہ كی ترقی كا راز تعليمات قرآن میں مضمر ہے – انہوں نے كہا كہ ہمارے انقلاب نے قرآن كے نام پر كاميابی حاصل كركے ايك نظام پيش كيا ہے لہذا ہمیں قرآنی تعليمات پر زيادہ توجہ دينی چاہیے-