ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سبحانی نے مدرسہ حجتیہ میں تقرير كرتے ہوۓ كہا: ايك عام انسان كے وجود میں مختلف صفات كا جمع ہوجانا غير ممكن ہے-
پروردگار عالم نے یہ مختلف صفات ذات امير المومنين حضرت علی بن ابی طالب ۜ میں جمع كردیۓ تاكہ تمام لوگوں كو اپنی قدرت دكھاۓ-
انہوں نے كہا:خداوند عالم یہ متضاد صلاحيتیں اسی انسان میں جمع كرتا ہے جسے معلم بنا كر بھيجتا ہے-
استاد فقہ و اصول نے مولاۓ كاﺋنات كے فضايل بيان كرتے ہوۓ كہا :حضرت علیۜ كے پہلے ہی خطبے سے اندازہ ہوتا ہے كہ یہ ارسطو ،سقراط ،ملا صدرا سے بڑا متكلم اور حكيم ہے –اپنے اس خطبے میں حضرت ۜ نے توحيد پروردگار كو ثابت كيا ہے –
اور اسی بيان میں حضرت ۜ جناب محمد حنفیہ سے فرماتے ہیں كہ اگر قلعہ فتح كرنا چاہتے ہو تو اپنی جان قربان كرنے كے لیے تيار رہو –اس لیے كہ وہ سپاہی جو اپنی جان كی حفاظت میں لگا رہتا ہے وہ دشمن كو شكست نہیں دے سكتا –
آيت اللہ سبحانی نے كہا: سياست جو ملك كی تدبير كے معانی میں ہے وہ اسلام كا جز ہے –اور جو جھوٹ ،مكاری ،كے معانی میں ہے یہ اسلام سے جدا ہے