آيت اللہ سبحانی: اھل سنت كے اكثر دانشور امام مہدی ۜ كے ظہور كے معتقد ہیں-

IQNA

آيت اللہ سبحانی: اھل سنت كے اكثر دانشور امام مہدی ۜ كے ظہور كے معتقد ہیں-

سياسی گروپ: آيت اللہ جعفر سبحانی نے فرمايا :ظہور منجی عالم بشريت كا مسألہ قرآن و احاديث كے علاوہ شيعہ و اھل سنت كی كتب میں بھی موجود ہے اور اكثر علماۓ اھل سنت حضرت مہدیۜ كے ظہور كے معتقد ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ جعفر سبحانی نے ان احاديث و روايات جو ثابت كرتی ہیں كہ حضرت مہدیۜ امام حسين ۜ كی نسل سے ہیں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا: ظہور منجی عالم بشريت كا مسألہ قرآن و احاديث كے علاوہ كتب شيعہ و اھل سنت میں بھی موجود ہے-
انہوں نے مزيد فرمايا كہ چند سال قبل ايك شخص نے امام مہدی ہونے كا دعوی كيا تھا اگرچہ عرب اخبارات و رساﺋل نے اس كی ترديد كی تھی ليكن علماۓ عرب نے اس مسئلہ كو كافی اھميت ديتے ہوۓ اخبار و رساﺋل میں مضامين اور كتابیں لكھیں كہ ظہور حضرت مہدی ۜ ايك مسلمہ اسلامی مسئلہ ہے-علاوہ از اين اس مسئلہ پر مستقل كتب بھی لكھی جاچكی ہیں-
امام صادق ۜ علمی تحقيقی ادارہ كے سربراہ نے علماۓ اھلسنت كے ظہور امام مہدیۜ كے بارے میں اعتقاد كو بيان كرتے ہوۓ كہا:اگرچہ اكثر علماۓ اھل سنت كا نظریہ یہ ہے كہ امام مہدی ۜ قيامت كے نزديك متولد ہوں گے ليكن تقريبا ۶۸ علماء نے امام مہدی ۜ كی خصوصيات كو بيان كرتے ہوۓ كہا ہے كہ ان كی ولادت باسعادت ھوچكی ہے ان علماء كی كتب بھی منظر عام پر آچكی ہیں-
اھل سنت كے معروف ترين عالم اورعلم رجال كے ماہر ٫٫ذھبی٬٬ نے بھی اس مسئلہ كو اپنی كتاب میں لكھا ہے -