ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والسملمين جناب حميد محمد ی نے ملك كے دينی مراكز كی ايك ہزار سے زيادہ نئی داخل ھونے والی طالبات سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ زندگی كے تمام مراحل میں صحيح معرفت اور شناخت كا ہونا ضروری ہے اور طلاب كو اپنے مقاصد اور موانع كے بارے میں بھی صحيح معرفت حاصل كرنی چاہيئے ـ
انھوں نے كہا كہ سماج میں بندگی خدا كی ترويج فلسفہ خلقت كو عملی جامہ پہنانا ہے ـ
اور دين فہمی اس مقدس مقصد كے اجراء كی ضامن ہے ـ
ہر طالب علم كو اپنے فہم اور استعداد كے مطابق اس مقصد كے حصول كے لئے قدم بڑھانا چاہيئے اور تبليغ دين كے ذريعہ اسے عملی جامہ پہنانا چاہيئے ـ
بين الاقوامی اسلامی تبليغی سنٹر كے سر براہ نے كہا كہ فہم دين میں سب سے بڑا درجہ یہ ہے كہ انسان معارف دين كو استدلال اور استنباط كے ذريعہ سمجھنے لگےـ
اور معارف دين كو جديد وسائل كے ذريعہ پوری دنيا تك پہنچانا اور عالمی اسلامی حكومت كے لئے قدم بڑھانا دين كے نفاذ كا سب سے بڑا مرحلہ ہےـ
انھوں نے كہا كہ دينی علوم كی وسعت كو مد نظر ركھتے ہوئے حوزہ علمیہ میں فارغ التحصيل كا كوئی معنی نہیں ہےـ