جنگ میں كاميابی رضا كاروں كے ايثار اور فدا كاری كی مرہون منت ہے ـ

IQNA

جنگ میں كاميابی رضا كاروں كے ايثار اور فدا كاری كی مرہون منت ہے ـ

سياسی گروپ:آٹھ سالہ جنگ میں كاميابی كا زيادہ تر انحصار رضا كاروں كی شجاعت ، ايثار اور جرآت پر ہے ـ
قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)شعبہ آذر بائيجان كی رپورٹ كے مطابق شھر سردشت كے رضا كاروں كے كمانڈر محمد علی پرتوی نے منگل 21 نومبر 2006 ء كو ھفتہ رضا كار كی مناسبت سے كہا كہ رضا كار اسلامی جمھوری كے نظام كی ايك پايدار اور عوامی فورس ہیں، یہی وجہ ہے كہ رضا كاروں كے لئے لوگوں كے دلوں میں جگہ ہے اور رضا كار ايك طاقت ور دستے كی صورت میں دشمنوں كی سازشوں كے مقابل سيسہ پلائی ہوئی ديوار ہیں پرتوی نے مزيد كہا كہ ھفتہ رضا كار كو انتہائی شان و شوكت سے منانا چاہيئے كيونكہ رضا كار امام خمينی كی يادگار ہیں ـ
انہوں نے مزيد كہا ـ ثقافتی نمايشگاہ كا اجزا شھداء خاندان كا ديدار، ثقافتی اور فنی جشن كا انعقاد ، فوجی تربيت، اور نمونہ رضا كاروں كی حوصلہ افرائی جيسے پروگرام شہر سردشت كے ھفتہ رضا كار میں منعقد كیے جائیں گے ـ