آج مشہد مقدس میں آيت اللہ العظمی تبريزی كی وفات كے سلسلے میں مجالس عزا منعقد كی جاﺋیں گی-

IQNA

آج مشہد مقدس میں آيت اللہ العظمی تبريزی كی وفات كے سلسلے میں مجالس عزا منعقد كی جاﺋیں گی-

سماجی گروپ :آيت اللہ واعظ طبسی اور آيت اللہ عز الدين زنجانی كی طرف سے مرحوم آيت اللہ العظمی تبريزی كے ايصال ثواب كے لیے دو مجالس عزا كا انعقاد كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق صوبہ خراسان میں دفتر نمايندہ ولی فقیہ حوزہ علمیہ خراسان اور آستانہء قدس رضوی نے ايك مشتركہ اعلان میں كہا ہے كہ مرحوم آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی رہ كی مجلس ترحيم ہفتہ كے دن ۵:۳۰بجے حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام میں منعقد كی جاۓ گی –
یہ مجلس عزا آيت اللہ عباس واعظ طبسی ،نمايندہ ولی فقیہ اور حوزہ علمیہ خراسان كے مدير كی طرف سے ہوگی –
اسی طرح آيت اللہ عز الدين زنجانی كی طرف سے مسجد امام صادقۜ میں بھی نماز مغربين كے بعد ايك مجلس عزا كا انعقاد كيا جاۓ گا-