تہران كے ہوائی سانحے میں 36 افراد جاں بحق ۔

IQNA

تہران كے ہوائی سانحے میں 36 افراد جاں بحق ۔

سماجی گروپ :ايران كے دارالحكومت تہران میں ايك فوجی طيارہ گرنےسے 36 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كاايك طيارہ آنتونوف كل صبح تہران كے مہرآباد بين الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز كے چند لمحوں بعد گر كر تباہ ہوگيا ۔یہ ہوائی جہاز جنوبی شہر شيراز جارہا تھا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ايك بيان جاری كركے بتايا كہ اس حادثے میں سپاہ كے 30 اركان اور عملے كے چھے افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبكہ دو افراد زخمی ہیں ۔اس بيان كے مطابق حادثے كی تحقيقات شروع كردی گئی ہیں ۔