ايرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شعبہ خراسان رضوی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمايشگاہ كے انچارج جناب علی اكبر حسن نے بتايا كہ اس نمايشگاہ میں ۴۰ اسٹال لگاۓ گۓ تھے جن كو اوسطا ہر روز ۱۰ ہزار افراد نے ديكھا ہے -انہوں نے كہا كہ اس نمايشگاہ كا كام ۲۰ رمضان المبارك سے شروع كيا گيا تھا اراكين كی شب و روز كی محنت سے یہ نمايشگاہ ۲ آذر كو ايك ہفتے كے لیے لگائی گئی تھی –انہوں نے مزيد كہا كہ خراسان رضوی كے ادارہ حج و زيارات كے ذمہ دار افراد كی موافقت سے اس نمايشگاہ كو داﺋمی بنا ديا جاﺋيگا-
آخر میں انہوں نے اس نمايشگاہ كے منتظمين كا شكریہ ادا كيا-