تيرانا كا ﻣﻴﺋر :عظيم مسجد كی تعمير كے سلسلے میں باھمی گفتگو كے لیےتيار ہیں-

IQNA

تيرانا كا ﻣﻴﺋر :عظيم مسجد كی تعمير كے سلسلے میں باھمی گفتگو كے لیےتيار ہیں-

سماجی گروپ:تيرانا كے ﻣﻴﺋر ٫٫ادی راما٬٬ نے مسلم كميونٹی كے صدر شيخ ٫ سليم موچا٬٬ كے خدشات كے جواب میں كہا ہے كہ ہم عظيم مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں گفتگو كے لیے آمادہ ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شعبہ البانی سے نقل كيا ہے كہ تيرانا كے ﻣﻴﺋر نے كہا ہے كہ بلدیہ كی یہ ذمہ داری ہے كہ ہر قسم كی دينی مشكلات كو رفع كيا جاۓ انہوں نے مزيد كہا كہ میں ٫٫شيخ سليم موچا٬٬ اور دوسری مسلمان شخصيات كا احترام كرتا ہوں اور اميد كرتا ہوں كہ مسلمانوں كی مشكلات بہت جلد رفع ہوجاﺋينگی واضح رہے كہ اس سے پہلے مسلمانوں نے مسجد كی تعمير كا اجازت نامہ نہ ملنے پر ۸۰ ھزار مسلمانوں كے دستخط شدہ اعتراضات ، ﻣﻴﺋر كے توسط سے مركزی حكومت تك پہنچاۓ تھے –