ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے حوزہ كے خبر كے مركز سے نقل كيا ہے كہ مجلس خبرگان رھبری كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين محسن اراكی نے حوزہ علمیہ قم میں موجود صوبہ خوزستان كے طلباء اور علماء كے اجتماع میں مفكر ،دانشور اور حاكميت كی شراﺋط پانے والے افراد كی طرف رجوع كو لازمی قرار ديتے ہوۓ كہا: ہمارا عقيدہ ہے كہ معاشرتی درد كی تشخيص اور امر و نہی كی لياقت كی قدرت ايسے شخص كے ذمہ ہے جو حق و عدالت اور دينی مبانی كا عالم ہو-
اراكی نے مزيد كہا:خدا كے حكم كے بغير حاكميت جاﺋز نہیں یہاں تك كہ حضرت رسول اكرمۖ كبھی خدا كے حكم سے حق حكومت ركھتے ہیں انہوں نے مجلس خبرگان كی بعض ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ وضاحت كی:قاﺋد كی پاليسيوں پر نظارت كی خاطر مختلف حكومتی ،سياسی اور معاشرتی ميدانوں میں مجلس خبرگان كے اراكين كا تحقيقی كميشن قاﺋم ہوتا ہے-
دزفول كے امام جمعہ نے مجلس خبرگان رھبری كے انتخابات میں لوگوں كی وسيع پيمانے پر شركت كو لازمی قرار ديتے ہوۓ وضاحت كی كہ انتخابات میں لوگوں كی اكثريت كو مہيا كرنے اور اس كے مساﺋل بيان كرنے كی خاطر طلباء اور علماء بہت اہم كردار ادا كرسكتے ہیں-