ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا)نے حوزہ علمیہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ ملك كے ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات كرنے والی كمیٹی كے اراكين نے آيت اللہ نوری ھمدانی سے ملاقات كی –
جس میں مرجع تقليد نے انتخابات كی اھميت پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ انتخابات اسلامی نظام كا مظہر ہیں اور چونكہ نظام كے حقيقی مالك عوام ہیں لہذا انہیں چاہیے كہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں-
آيت اللہ نوری ھمدانی نے ايران كے معاشی نظام پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ بينكوں میں سود كا رواج اسلامی نظام كے ساتھ ساز گار نہیں ہے-
آپ نے مزيد كہا كہ بينك ابھی اسلامی نہیں ہوۓ ہیں ان میں سود پايا جاتا ہے اور جس سماج میں سود كا رواج ہوگا وہاں اس كے برے اثرات بھی ظاہر ہونگے-
مرجع تقليد نے كہا كہ اموال كو ملك كی تعمير اور ترقی میں خرچ كرنا چاہیے لہذا اگر پيسہ بينكوں میں ركھا رہ جاۓ گا تو اس سے ملك كے معاشيات متاثر ہوجاﺋیں گے-