آيت اللہ مكارم شيرازی : بعض مناسك حج میں تبديلی قابل مذمت ہے-

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : بعض مناسك حج میں تبديلی قابل مذمت ہے-

سياسی گروپ: سعودی علماء نے رمی جمرات كی تبديلی كا فتوی ديا ہے ،آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہو ۓ كہا كہ علماء اسلام كی ايك كمیٹی تشكيل دی جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس فقہ میں فرمايا كہ سعودی علماء كو یہ اختيار كہاں سے حاصل ہو گيا ہے كہ وہ ايك جمرہ كو سات جمرہ میں تبديل كر دیں –
انہوں نے اسلامی ممالك كے علماء كے سكوت پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ اگر اس مسألہ پر اپنے رد عمل كو ظاہر نہ كيا گيا تو كل سعودی حكام و علماء حجاز مقام ابراہيم اور خانہ كعبہ میں بھی تبديلی كر دينگے-
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ان مقامات مقدسہ كے انتظامات كے لیے علماۓ اسلام كی ايك كمیٹی تشكيل دی جاۓ –
مرجع تقليد نے كہا كہ كيسے چند آدميوں كو یہ اختيار مل گيا كہ وہ اس چيز پر ہاتھ ڈالیں جو تمام مسلمانوں كی امانت ہے –