حرم حضرت فاطمہ معصومہ كے بين الاقوامی امور كے انچارج حجة الاسلام محمد نظری نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ شہر مقدس قم مسلمانوں كی توجہ كا مركز ہے اور اس شہر كی خاص جاذبيت نے زائرين كو اپنی طرف جذب كيا ہوا ہے-
انہوں نے عير ايرانی زائرين كی راہنمائی كے لیے شائع ہونے والے دو جرائد كا بھی ذكر كيا جو ۴ سال سے زائرين كی راہنمائی میں مصروف ہیں-