تھران يونيورسٹی میں پر فيض دعاۓ عرفہ كا انعقاد-

IQNA

تھران يونيورسٹی میں پر فيض دعاۓ عرفہ كا انعقاد-

سماجی گروپ: روز عرفہ كی مناسبت سے تھران يونيورسٹی میں بابركت دعاء عرفہ كا ورد كيا جاۓ گا-
تھران يونيورسٹی كے مسجد كمیٹی كے سرپرست جناب حامد سليمی نے كہا كہ روز عرفہ كی مناسبت سے گذشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی بابركت دعاء عرفہ كی محافل كا انعقاد كيا جاۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا :معنويت اور روحانيت سے بھرپور ماحول میں یہ دعا ہفتے كو نماز ظہر و عصر كے بعد پڑھی جاۓ گی-
مسجد كے سرپرست نے كہا كہ ان محافل میں يونيورسٹی كے طلبہ شركت كریں گے- اور قرائت قرآن اور حجة الاسلام معصومی كی تقريری كے بعد حاج رضا بكائی ۲ بجے دعاء عرفہ كی قرائت شروع كردیں گے-