آيت اللہ مكارم شيرازی: مكتب تشيع كا مقصد عالم اسلام كی عظمت ہے-

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی: مكتب تشيع كا مقصد عالم اسلام كی عظمت ہے-

سياسی گروپ: شيعيان علی ۜ صیہونی قوت كے سامنے صف اول كی چٹان ہیں اور ان كا مقصد صرف عظمت اسلام ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابن ميثم بحرانی سيمينار منعقد كرنے والی كمیٹی كے ركن نے آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی سے ملاقات كی آيت اللہ شيرازی نے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ گذشتہ ادوار میں شيعيان علی پر ناروا قسم كی تہمتیں لگائی گئیں ليكن اس صدی میں انقلاب كی بركت اور حزب اللہ كے جہاد نے مذھب حق كی حقانيت كو دنيا بھر كے لیے روشن كرديا ہے-
انہوں نے جامعة الازھر كے سربراہ طنطاوی كے اس اعلان كا كہ اعتقاد شيعہ كے مبانی پر بحث و تمحيص كی جاۓ كو سراھتے ہوۓ اسے لطف الہی سے تعبير كيا-
مرجع تقليد نے فرمايا كہ ہم ايك پر امن ملت ہیں ہماری كسی كے ساتھ كوئی جنگ نہیں ہے اور نہ ہی ہمارا مقصد كشور كشائی ہے –
استاد حوزہ نے گفتگو كے دوسرے حصے میں فرمايا كہ مذھب تشيع كے بزرگ علماء كی ياد میں سيمينار منعقد كرنے چاہئیں تاكہ ان كی خدمات كو زندہ ركھا جا سكے-
مرجع تقليد نے آخر میں ابن ميثم بحرانی كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ فرمايا كہ نہج البلاغہ پر جتنی بھی شروحات لكھی گئی ہیں شرح ابن ميثم بحرانی ان میں انتہائی دقيق و عميق ہے اور یہ ان كے علمی احاطہ اور دقت نظر كی واضح دليل ہے-