ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حجاج كرام مناسك حج بجا لاتے ہوۓ پير كو صبح كی نماز كے بعد رمی جمرات كے لیے روانہ ہوۓ اور رمی جمرات كے بعد اذان ظہر كے بعد منی كو تر ك كر ديا اور دوسرے اعمال كے لیے مكہ وارد ہو گۓ-
جو ايرانی زائرين مكہ میں عزيزیہ كے علاقہ میں رہائش پذير ہیں انہوں نے منی سے مكہ كا سفر پيدل طے كيا ہے-
زائرين منی سے واپسی كے بعد پانچ مناسك بجا لائیں گے-
طواف ،نماز طواف، سعی صفا و مروہ،طواف نساء اور نماز طواف اس كے بعد حج تمتع كے اعمال مكمل ہوجائیں گے-