واقعہ غدير پر تمام اسلامی مذاھب كا اتفاق ہے-

IQNA

واقعہ غدير پر تمام اسلامی مذاھب كا اتفاق ہے-

سياسی گروپ:تمام اسلامی مذاھب واقعہ غدير كی تائيد كرتے ہوۓ غدير خم كی حقانيت سے آگاہ ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا)شعبہ آذربائيجان غربی عيد سعيد غدير كی مناسبت سے ارومیہ كے رضا كاروں كی مسجد میں جشن عيد غدير كا اہتمام كيا گيا-
آذربائيجان غربی كے رضا كاروں كے لیے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمين (ولائی) نے واقعہ غدير پر روشنی ڈالتے ہوۓ اسے حضرت علی علیہ السلام كی ايك خصوصيت سے تعبير كيا –انہوں نے كہا كہ معصوميت ،درايت، شجاعت، اور وسعت علمی بھی علی علیہ السلام كی خصوصيات میں سے ہیں-ولايت پروردگار كا قلعہ ہے اور جو بھی اس قلعہ میں داخل ہوگا تو اس پر ولی فقیہ كی پيروی لازم ہوتی ہے