آيت اللہ صافی گلپائيگانی :ذلت اور كمزوری مسلمانوں كی بدترين صفت ہے –

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :ذلت اور كمزوری مسلمانوں كی بدترين صفت ہے –

سياسی گروپ:آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كمزوری اور ذلت كو مسلمانوں كی بد ترين صفت قرار ديا ہے اور فرمايا ہے كہ خداوند تعالی كمزور اور زبوں حال مسلمانوں كو پسند نہیں كرتا -مسلمانوں كو جسمانی و روحانی اور علمی و فوجی لحاظ سے طاقتور ہونا چاہیے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے وزارت دفاع كے عہدہ داروں اور كاركنوں سے ملاقات میں كہا كہ غدير كی شناخب بشر كی سعادت اور تكامل كا موجب ہے انہوں نےايرانی جوانوں كی جديد علوم كی طرف پيشرفت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ آپ كی ترقی خوشی اور مسرت كا باعث ہے اور اسلام اور مسلمانوں كی سر بلندی كا موجب ہے-