ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ آذربائيجان غربی كی رپورٹ كے مطابق آذربائيجان غربی میں نمائندہ ولی فقیہ نے عيد غدير اور ہفتہ ولايت منانے والی كمیٹی سے ايك میٹنگ میں كہا كہ عيد غدير اور ہفتہ ولايت كے جشن كو پر شكوہ انداز میں منايا جاۓ-
جناب حجة الاسلام والمسلمين حسنی نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ واقعہ غدير كی فضيلت كو درك كریں اور اس عظيم الشان عيد كو اسلامی معاشرہ میں رائج كریں-
ارومیہ كےامام جمعہ نے كہا كہ غدير كی اہميت اسلامی معاشرے میں ولايت فقیہ كی ضرورت كو اجاگر كرتی ہے-