ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صدر مملكت احمدی نژاد كے دفتر كے ترجمان سے نقل كيا ہے كہ صدر مملكت پاكستان پرويز مشرف نے احمدی نژاد سے ٹيلی فون پر بات چيت كرتے ہوۓ مسئلہ فلسطين كو جہان اسلام كا اہم ترين مسئلہ قرار ديا-
جناب احمدی نژاد نے كہا اسلامی ممالك اورمسلمانوں كو ہوشياری كے ساتھ فلسطين كی عوامی حكومت كی حمايت كے ساتھ ساتھ فلسطينيوں كے حقوق كے احياء اور مشرق وسطی میں عادلانہ صلح كے قيام كی ضرورت پر زور ديااور كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران فلسطين میں عادلانہ صلح كے قيام كے لیے بھر پور كوششیں كرے گا اور اسلامی ممالك كی طرف سے ہونے والی كوششوں كی بھی بھر پور حمايت كرتا رہے گا-
دونوں ممالك كے صدور نے اپنی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات كا جائزہ ليا اور علاقے میں اپنے مشتركہ لائحہ عمل پر تاكيد كی-