ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے مختلف علاقوں سے آۓ ہوۓ لوگوں سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ قرآن نے جن موضوعات كو بيان كيا ہے وہ ھدايت بشر سے وابستہ ہیں لہذا انسان كو اس عالم خلقت میں اپنا مقام پہنچاننا چاہیے-
انہوں نے واقعہ عاشورا كا ذكر كرتے ہوۓ فرمايا كہ امام حسين ۜ كے قيام كے بعد ۶۱ ھجری سے مسلمانوں اور دنيا كے تمام آزادی خواہ افراد كے سامنے ايك نيا مكتب آيا جسے مكتب عاشورا كہا جاتا ہے جس میں انسانی معاشروں كی سعادت اور فلاح كے لیے بہت سارے قوانين اور پيغامات موجود ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ پيغمبر گرامی اسلام ۖكی رحلت كے بعد اسلامی معاشرے میں بہت سارے انحرافات اور شبہات آۓ جن كی وجہ سے مسلمان اپنے عالی اھداف تك نہ پہنچ پاۓ-