صدر مملكت نے آيت اللہ معرفت كی رحلت پر تعزيتی پيغام ارسال كيا-

IQNA

صدر مملكت نے آيت اللہ معرفت كی رحلت پر تعزيتی پيغام ارسال كيا-

سياسی گروپ: صدر مملكت جناب محمود احمدی نژاد نے اپنے پيغام میں آيت اللہ معرفت كی رحلت پر تعزيت كا اظہار كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا )كے تعلقات عامہ كے سيكرٹری كے بيان كے مطابق صدر مملكت كے تعزيتی پيغام كا متن يوں تھا-


بسم اللہ الرحمن الرحيم
انا لله و انا اليه راجعون

آيت اللہ معرفت كی رحلت پر دلی افسوس ہوا اس عالم جليل القدر نے اپنے ايك فرزند كو جنگ میں بھی انقلاب اسلامی كی بقا كے لیے قربان كيا اور كئی سالوں تك تعليمات اسلامی كی تبيين اور قرآن پر كام كرنے كے علاوہ بہت سے شاگردوں كی بھی تربيت كی –
میں مرحوم كی رحلت پر حضرت ولی عصر ،قائد انقلاب اسلامی ،مراجع عظام ،علماۓ اعلام اور بالخصوص مرحوم كے خاندان كو تعزيت پيش كرتا ہوں اور مرحوم كے لیے اعلی درجات كا دعا گو ہوں-