قائد ملت جعفریہ پاكستا ن علامہ سيد ساجد علی نقوی :عزاداران امام حسينۜ نویں اور دسویں كے جلوسوں اور امام بارگاہوں كی حفاظت كے لیے آمادہ رہیں –

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاكستا ن علامہ سيد ساجد علی نقوی :عزاداران امام حسينۜ نویں اور دسویں كے جلوسوں اور امام بارگاہوں كی حفاظت كے لیے آمادہ رہیں –

سياسی گروپ: رہبر شيعيان پاكستان اور نمائندہ ولی فقیہ علامہ سيد ساجد علی نقوی نے نویں اور دسویں كے جلوسوں اور امام بارگاہوں كو ممكنہ دھشت گردانہ حملوں سے محفوظ ركھنے كے لیے شيعہ قوم كو آمادہ رہنے كی تلقين كی ہے-

قائد ملت جعفریہ كے مركزی دفتر سے موصولہ رپورٹ كے مطابق علامہ سيد ساجد علی نقوی نے كہا ہے كہ میں نویں اور دسویں كے جلوسوں اور امام بارگاہوں پر دھشت گردوں كی طرف سے خطرہ محسوس كر رہا ہوں لہذا عزاداران امام حسينۜ كو چاہیے كہ وہ اپنے مذھبی مقامات اور جلوسوں میں ممكنہ دھشت گردی سے ہوشيار رہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ كرنے والے اداروں سے تعاون كریں-
انہوں نے كہا كہ عزاداری سيد الشہداء كے جلوس برآمد كرنا ہمارا آئينی حق ہے اور یہ حق ہم سے كوئی طاقت نہیں چھين سكتی لہذا عزاداران امام مظلوم كربلا متحد اورمنجسم ہو كر اپنی شہری آزادی سے استفادہ كرتے ہوۓ عزاداری كے جلوسوں میں بھر پور شركت كریں اور جو طاقتیں بھی امن عامہ میں خلل ڈالناچاہتی ہیں ان پر كڑی نظر ركھتے ہوۓ دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا دیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ہر قسم كی فرقہ واريت كے خلاف ہیں اور جو طاقتیں اس سرزمين میں فرقہ واريت كو ہوا دے كر امن و امان كو تہہ و بالا كرنا اور نفرت كی فضا قائم كرنا چاہتی ہیں عزاداران امام حسين ۜ اپنے اتحاد سے ان كے عزائم كو خاك میں ملا دیں گے-
انہوں نےآخر میں كہا كہ اھلسنت ہمارے بھائی ہیں وہ بھی شيعيان حيدر كرار كے شانہ بشانہ جلوسوں میں شركت كرتے ہیں لہذا عزاداری كے جلوسوں میں باہمی رواداری اور احترام كا خاص خيال ركھا جاے-