آذربائيجان :باكو میں نویں اور دسویں محرم الحرام كو عزاداری كے پروگراموں كا انعقاد-

IQNA

آذربائيجان :باكو میں نویں اور دسویں محرم الحرام كو عزاداری كے پروگراموں كا انعقاد-

سياسی گروپ: جمہوریہ آذر بائيجان كے مختلف علاقوں بالخصوص اس ملك كے دارالحكومت باكو میں نویں اور دسویں محرم الحرام كو امام حسين ۜ كی عزاداری كے پروگرام منعقد كیے گۓ-
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان میں شيعہ نویں محرم الحرام كے دن كو حضرت ابو الفضل العباس ۜ كے ساتھ مختص كرتے ہیں اور اس دن اپنی مجالس میں آنحضرت كی شجاعت اور فضيلت كو بيان كرتے ہیں-
جمہوری آذربائيجان كی عوام شب عاشور كو صبح تك مساجد اور امام بارگاہوں میں بيدار رہ كر عزاداری كرتے ہیں ا ور جوان سياہ پرچم اٹھاۓ ہوۓ گلی كوچوں میں نوحہ خوانی اور سينہ زنی كرتے ہیں اس ملك كے شيعہ عاشور كے دن كو حضرت امام حسينۜ كے ساتھ مختص كرتے ہیں اور عاشور كے دن ظہر كی نماز ادا كرنے كے بعد ايك مخصوص غذا ھھديك پكا كر لوگوں میں تقسيم كرتے ہیں-