اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر جماران، امام خمينی رہ كے چاہنے والوں كی ميزبانی كرے گا-

IQNA

اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر جماران، امام خمينی رہ كے چاہنے والوں كی ميزبانی كرے گا-

سماجی گروپ:﴿جماران میں دس دن ﴾ايك ايسے پروگرام كا نام ہے جو اسلامی انقلاب كی كاميابی كی ستائيسویں سالگرہ كی مناسبت سے يكم فروری سے دس فروری تك جماران كے حسينیہ ﴿امام بارگاہ﴾ میں منعقد ہو گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام امام رہ كی تاليفات كی نشرو اشاعت كے ادارہ اسلامی تبليغات كے ادارہ اور اس علاقہ كی بلدیہ كے ثقافتی اور سماجی امور كے ادارہ كے تعاون سے امام خمينی رہ كے چاہنے والوں اور شہريوں كی شركت سے منعقد ہوگا-
اس رپورٹ كے مطابق انقلاب اور محرم در قلب كودكان كے نام سے ثقافتی اسٹال اور ۲۲ بہمن ۱۰ فروری كے دن مظاہرے كرنے والوں كے راستوں میں بچوں كی مصوری اور قصہ نويسی جيسے پروگراموں كو منعقد كر ے گی-