ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كے شعبہ باكو نے كہا كہ قرہ باغ كی جنگ كے ايك ۳۹ سالہ مجاہد قربان اف نے ۴۲۰۰ كلو میٹر كا باكو سے مكہ مكرمہ تك سفر كيا-
قربان اف نے كہا كہ اس كا اس سفر كے دوران ايران كويت اور سعودی عرب كے مختلف شہروں سے گذر ہوا اور ان كے راستے كے تمام اخراجات بھی ان شہروں كے لوگوں نے ادا كیے ہیں-
انہوں نے اس سفر كو اس نعرے سے طے كيا كہ اسلام صلح كا راز ہے٬٬ اور اس نعرہ میں تمام مسلمانوں سے متحد رہنے كی اپيل كی ہے-
اس مجاہد نے یہ عہد كيا ہوا ہے كہ وہ اس سفر كو مزيد چار مرتبہ انجام دے گا-
قربان اف جب آذربائيجان كی سرحد پر پہنچا تو وہاں كے لوگوں نے اس كا پرتپاك استقبال كيا-