شيعہ كو شيعہ سے لڑانے كی سازش نا كام -

IQNA

شيعہ كو شيعہ سے لڑانے كی سازش نا كام -

سياسی گروپ :شيعہ كو شيعہ سے لڑانے كی سازش٬عاشورا كے دن حكومت عراق نے ايك دليرانہ حملہ كر كے نا كام كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾تھوڑی سی دقت سے سمجھا جا سكتا ہے كہ نجف كی حالیہ سازش كا فائدہ امريكی حكومت اٹھا رہی ہیے –اس بنا پر يقين كر لينا چاہیے كہ عراق میں یہ ﴿جند السماء﴾نامی گروپ امريكہ اور يورپ كا حمايت يافتہ ہے خواہ ان كا نام شيعہ ہو يا سنی يا وہابی يا بعثی ٬عاشورا كے دن حكومت عراق نے ايك دليرانہ حملہ میں شہر مقدس نجف ٬عزاداران حسينی پر حملے اور نجف كے عظيم مراجع بالخصوص آيت اللہ العظمی سيستانی كو شہيد كرنے كا ارادہ ركھنے والے ﴿جند السماء ﴾نامی گروپ كے بہت سے افراد كو قتل ٬زخمی يا گرفتار كر ليا-
اگر اس مشكوك واقعہ میں تھوڑی سی دقت كر كے ديكھیں تو مختلف زاويوں سے اسے پركھا جا سكتا ہے-
1. اكثر دھشت گردی كے واقعات میں كہ جس كو ايجاد كرنے والے القاعدہ يا بعثی وغيرہ تھے اس دفعہ شيعيت كا دعوی كرنے والے گروپ نے مہدويت كا ليبل لگا كر یہ اقدام كيا-
2. یہ كہ اس دفعہ عراقی شيعوں اور پوری دنيا كے شيعوں كے عظيم مراجع كی سكونت كا مقام تھا-
3. اس سازش كا وقت عاشور كا دن تھا كہ جس دن جوان سيد الشہداء كی عزاداری میں شركت كرتے ہیں-
4. جند السماء نامی گروپ كی سازش كہ جن كا قائد مہدی موعود ہونے كا دعويدار تھا اور اپنے آپ كو امير المومنين كا بیٹا كہتا تھا
اگر ان تمام عوامل و اسباب كو يكجا كيا جاۓ تو ايك بہت بڑی سازش كی خبر دے رہے ہیں كہ اگر یہ واقعہ واقع ہو جاتا تو عراق كی شيعہ آبادی میں بہت سے مسائل كھڑے ہو جاتے كيونكہ ظاہرا شيعہ ٬شيعہ كے ساتھ دست و گريبان ہوتے –
اس سازش كو ناكام كرنے كے لیے نوری مالكی كی حكومت نے انتہائی سخت اقدام كرے اس سازش كو ناكام بنا ديا –كيونكہ حكومت عراق فضائیہ طاقت نہیں ركھتی اس لیے اس نے امريكی فضائیہ سے مدد كا تقاضا كيا ليكن يورپی اور علاقہ كا عربی میڈيا اس سازش كو ناكام بنانے میں امريكی فورسز كا كردار بتا رہا ہے-
ليكن تھوڑی سی دقت كے ساتھ سمجھا جا سكتا ہے كہ یہ گروپ اور دوسرے تمام گروپ كی پشت پناہی امريكہ اور يورپ كر رہے ہیں-