ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے وزارت تعليم كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ خاتون اور انقلاب اسلامی كے موضوع پر گذشتہ روز ۵ فروری كو ايك علمی نشست كے آغاز میں امور خواتين كے دفتر كے انچارج اور وزير كی مشير مہری سويزی نے كہا:استقلال كسی ملت كی غيروں كی غلامی سے نجات كا ذريعہ ہے كہ دشمن اسی غلامی كے ذريعہ قوموں پر ظلم و ستم كرتا ہے
انہوں نے كہا:آزادی كا كلمہ ٬استبداد اور تاريك دور میں حريت كو ظاہر كرتا ہے-
وزير تعليم كی مشير نے كہا: ايران كے اسلامی انقلاب كی تيسری خصوصيت اس كا جمہوری اور عوامی ہونا ہے كہ اس دوران خواتين نے انقلاب كی كاميابی كے لیے اہم كردار ادا كيا ہے
سويزی نے آخر میں انقلاب كی اہم خصوصيت يعنی اسلامی ہونے كو بيان كيا اور كہا:یہ كلمہ اسلامی انقلاب كی حقيقت اور سمت كو آشكار كرتا ہے
اسی طرح اس نشست میں امام صادق يونيورسٹی كی علمی ھئيت كے ركن ڈاكٹر مہر خانی نے تحريك حسينی كی تاسيس میں مسلمان خواتين كے كردار كے بارے میں گفتگو كی –