ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے جہاد اسلامی فلسطين كے سكریٹری كو خطاب كرتے ہوۓ كہا عالم اسلام كی طرف سے صہيونی حكومت كو شديد جواب ملنا چاہیے-
انہوں نے كہا كہ مسجد الاقصی تمام مسلمانوں كا مشتركہ مسئلہ ہے لہذا اس اھانت آميز حركت پر عالم اسلام كا ايسا رد عمل ہونا چاہیے جس سے صہيونی حكومت پشيمان ہو جاۓ-
آيت اللہ خامنہ ای نے شيعہ اور سنی اتحاد پر زور ديتے ہوۓ كہا صہيونی حكومت كے مقابلے میں حزب اللہ و حماس اور اسلامی جمہوریہ ايران كی مختلف محاذ پر ترقی پروردگار كا وعدہ ہے جو ضرور پورا ہو كر رہے گا-