حماس:صہيونيوں كی مسجد الاقصی پر يورش ايك تيسری انتفاضہ تحريك كا پيش خيمہ بنے گی-

IQNA

حماس:صہيونيوں كی مسجد الاقصی پر يورش ايك تيسری انتفاضہ تحريك كا پيش خيمہ بنے گی-

سياسی گروپ:سابقا صہيونی جنايتكار شارون تين ہزار افراد كے ساتھ مسجد الاقصی میں وارد ہوا تھا جس كے نتيجے میں انتفاضہ دوم وقوع پذير ہوا اور اگر اب بھی صہيونيوں نے اپی جنايات كا سلسلہ جاری ركھا تو تيسرے انتفاضہ كا قيام عمل میں آۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حماس تحريك كے دفتر سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے اسرائيلی متجاوز فوج كی طرف سے مسجد الاقصی كی مغربی ديوار كی مسماری كی شديد مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ مسجد الاقصی سخت خطرے میں ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ المحاربہ ٬٬ كا انہدام ايك سازش كے تحت ہو رہا ہے تاكہ اس كی جگہ یہودی معبد كو تعمير كر سكیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونيوں نے ايك پروگرام كے تحت یہ كھدائی كا كام شروع كيا ہے وہ مسجد كے زيریں حصے میں دھماكہ خيز مواد ركھ كر ايك معبد كی تعمير كے لیے راہ ہموار كرنا چاہتے ہیں اور اس طرح مسلمانوں كے مقدسات كی ايك با رپھر اھانت كا ارتكاب كرنا چاہتے ہیں-