آيت اللہ فاضل لنكرانی: انہدام مسجد الاقصی پر خاموشی جائز نہیں -

IQNA

آيت اللہ فاضل لنكرانی: انہدام مسجد الاقصی پر خاموشی جائز نہیں -

سياسی گروپ: آج اسرائيل كی غاصب حكومت مسجد الاقصی كو مسمار كرنے پر كمر بستہ ہے اس جرم كے مقابلے میں مسلمانوں كی خاموشی قابل قبول نہیں ہے –اس سلسلے میں خداوند عالم كی بارگاہ میں بھی كوئی عذر قبول نہ كيا جاۓ گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی نے مصلحت نظام كونسل كے سربراہ سے كہا كہ اسرائيل كی غاصب حكومت سے مقابلہ كرنا انقلاب ايران كے مسلمہ اصولوں میں سے ہے –
آيت اللہ فاضل لنكرانی نے مزيد كہا كہ انہدام حرمين عسكرين كو فراموش نہیں كيا جاسكتا –
انہوں نے كہا كہ اگر ہم اخلاص كے ساتھ اپنے وظيفے پر عمل كرتے رہے تو خداوند عالم ہر مرحلے میں بھی ہماری نصرت كرے گا-